the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لندن،12مارچ(ایجنسی) برطانوی شہر اسٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے اس مرض سے ڈاکٹر بھی حیران ہیں جو 2013 کے وسط سے شروع ہوا اور اب تک اس میں کوئی افاقہ نہیں ہورہا۔ لڑکی دن میں 5 مرتبہ روتی ہے جس میں اس کی آنکھوں سے خون کے آنسو نکلتے ہیں، اس کے لیے دوا، غذا اور احتیاط سب آزمانے کے باوجود یہ مرض قابو میں نہیں آرہا جب کہ اب یہ حال ہے کہ اس کے ناک اور ناخن سے بھی خون ٹپکتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے لڑکی کی زبان اور کھوپڑی سے بھی خون نکلنے کے کچھ



واقعات ہوئے ہیں۔

لڑکی کے مطابق اس کی آنکھوں سے خون جاری ہوتے وقت شدید تکلیف ہوتی ہے۔ 3 سال قبل اس کے تھوک میں تھوڑا خون آیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کی حالت مزید خراب ہوتی جارہی ہےاور اس کی وجہ سے وہ اسکول جانے اور لوگوں سے ملنے سے بھی قاصر ہے۔ لڑکی کو اب سر میں شدید درد ہوتا ہے اور صبح اٹھتے وقت انہیں بہت دھندلا دکھائی دیتا ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ناک، کان اور آنکھ کا کوئی مرض لاحق نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.